سربرینتسا سے متعلق قرارداد انتشارپیدا کرے گی: سربیا

سربیا نے برطانیہ کی طرف سے سلامتی کونسل میں سربرینتسا سے متعلق قرارداد کے جواب میں ایک خط ارسال کرتےہوئے کہا ہے کہ یہ عمل خطے میں عدم استحکام کا باعث بنے گی

316132
سربرینتسا سے متعلق قرارداد انتشارپیدا کرے گی: سربیا

سربیا نے برطانیہ کی طرف سے سلامتی کونسل میں سربرینتسا سے متعلق قرارداد کے جواب میں ایک خط ارسال کیا ہے۔
سرب میڈیا کی خبر کے توسط سے بتایا گیا ہے کہ حکومت سربیا نے اس خط میں واضح کیا ہے کہ مذخورہ قرارداد بلقانی علاقے میں عدم استحکام کا باعث بنے گی ۔
یاد رہے کہ برطانیہ نے سات جولائی کو سلامتی کونسل میں سربرینتسا کے حوالے سے ایک قرارداد پر بحث کروانے سے متعلق حکومت سربیا کو مطلع کیا تھا ۔
سربیا کے حامی ملک روس کے بو سنیا میں متعین سفیر نے بھی گزشتہ دنوں سربرینتسا کے قتل عام کا اعتراف کیا تھا ۔
اس اعتراف کے بعد روس بلقانی علاقے سے وابستہ پالیسیوں میں رد وبدل کرنے کے علاوہ کونسل میں قرار داد کو ویٹو کرنے کا حق کھو سکتا ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں