برطانوی طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

شہد کی مکھی کیوجہ سےبرطانوی طیارے نے ایمرجنسی لینڈنگ کی ۔

298285
 برطانوی طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

برطانوی ایئرلائنز کے طیارے نے جب ساؤتھپٹن سے ڈبلن جانے کے لیے ایئر پورٹ سے پرواز کی تو چند منٹ بعد ہی پائلٹ کو طیارے میں تکنیکی مسئلے کا احساس ہوا ۔ اس نے طیارے کو واپس ایئر پورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔ طیارے کی لینڈنگ کے بعد جب ایئر پورٹ پر موجود انجیئنرزنے جہاز میں تکنیکی مسئلے کا پتا لگانے کے لیے معائنہ شروع کیا تو یہ دیکھ کر وہ حیران رہ گئے کہ اس خرابی کی وجہ کوئی آلہ نہیں بلکہ جہاز کے پچھلے حصے میں موجود شہد کی مکھی تھی جو وہاں پھنس گئی تھی ۔
مکھی کی بدولت طیارے کو 2 گھنٹے تک ایئر پورٹ پر رکنا پڑا جب کہ اس دوران طیارے کے متاثرہ انسٹرومنٹ کو بھی تبدیل کیا گیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں