مقدونیہ میں حکومت کی حمایت میں  مظاہرے

دارالحکومت اسکوپ میں مخالفین کی جانب سے حکومت کے خلاف کیے جانے والے مظاہروں کے بعد حکومت کی حمایت بھی مظاہرے کیے گئے ہیں۔ مقدونیہ حکومت کی حمایت کرنے والے مظاہرین دارالحکومت اسکوپ میں قومی اسمبلی کی عمارت کے سامنے یکجا ہوئے ۔ اس مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے حصہ لیا

280394
مقدونیہ میں حکومت کی حمایت میں  مظاہرے

مقدونیہ میں حکومت کے حق میں مظاہرے۔
دارالحکومت اسکوپ میں مخالفین کی جانب سے حکومت کے خلاف کیے جانے والے مظاہروں کے بعد حکومت کی حمایت بھی مظاہرے کیے گئے ہیں۔
مقدونیہ حکومت کی حمایت کرنے والے مظاہرین دارالحکومت اسکوپ میں قومی اسمبلی کی عمارت کے سامنے یکجا ہوئے ۔ اس مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے حصہ لیا ۔
مظاہرین مقدونیہ" طاقتور" ہے کے نعرے لگا رہے تھے ۔ مظاہرین نے مخالفین پر ملک کو عدم استحکام کی جانب دھکیلنے کا الزام عائد کیا ہے۔
مظاہرین اقتدار کی منتقلی صرف عوام کی خواہش پر ہی کیے جانے کا بھی پیغام دیا ہے۔
وزیراعظم نکولا گیورسکی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ " عوام دھوکہ بازی کرنے والوں کو اچھی طرح پہچانتی ہے" ۔ یہ مظاہرہ جس میں سخت حفاظتی اقدامات اختیار کیے گئے تھے بغیر کیس واقعے کے پُر امن طور پر اپنے اختتام کو پہنچا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں