مقدونیہ میں حکومت کے خلاف مظاہرے

ملک کی خراب اقتصادی صورتِ حال پر اپنے شدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرین نے حوکمت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسکوپ میں سرکاری عمارتوں کے سامنے یکجا ہونے والے مظاہرین نے وزیراعظم کے خلاف نعرے بازی بھی کی

278892
مقدونیہ میں حکومت کے خلاف مظاہرے

مقدونیہ کے دارالحکومت اسکوپ میں حزب اختلاف کی جماعت کی اپیل پر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ہے۔
ملک کی خراب اقتصادی صورتِ حال پر اپنے شدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرین نے حوکمت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسکوپ میں سرکاری عمارتوں کے سامنے یکجا ہونے والے مظاہرین نے وزیراعظم کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
ملک کے مختلف مقامات سے یکجا ہونے والے مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں البانیہ، مقدونیہ اور ترکی کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔
حزب اختلاف کے اتحاد نے مملکت کے تمام مسائل کا واحد حل یورپی یونین کی مستقل رکنیت قرار دیا۔
مظاہرے کے بعد رات سڑکوں پر گزارنے والے مظاہرین نے حکومت کے مستعفی ہونے تک مظاہروں کا جاری رکھنے سے آگاہ کیا ہے۔
دریں اثنا ء برسر اقتدار جماعت نیشنل یونین پارٹی کے آج حزب اختلاف کے خلاف مظاہرہ کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
مقدونیہ میں گزشتہ ہفتے البانوی نژاد باشندوں اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 14 البانوی باشندے اور آٹھ پولیس ہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ مقدونیہ میں آبادی کا 25 فیصد حصہ البانوی نژاد باشندوں پر مشتمل ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں