سلامتی کونسل کا ڈھانچہ غیر منصفنانہ اور نا مکمل ہے: افریقن یونین

زیمبیا کے دارالحکومت لیونگ اسٹون میں یکجا ہونے والے افریقن یونین کے سی ٹین ممالک کے وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر کہا کہ سلامتی کونسل کام قیام غیر منصفانہ ہے

268098
سلامتی کونسل کا ڈھانچہ غیر منصفنانہ اور نا مکمل ہے: افریقن یونین

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قیام پر افریقن یونین نے بھی اعتراض کرنا شروع کر دیا ہے۔
یونین کے دس ممالک نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افریقی ممالک کو بھی خود میں شامل کرے ۔
زیمبیا کے دارالحکومت لیونگ اسٹون میں یکجا ہونے والے سی ٹین ممالک کے وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر کہا کہ سلامتی کونسل کام قیام غیر منصفانہ ہے۔
وزرا نے یہ بھی کہا کہ افریقی ممالک میں رونماہونے والے پر تشدد واقعات کی وجہ سے افریقہ کے بجائے سلا متی کونسل کو فیصلے کرنے پڑتے ہیں جو کہ غلط ہے ۔
وزرا نے کہا کہ افریقی مسائل کا حل کسی افریقی نمائندے کے بغیر تلاش کرنا درست نہیں لہذا سلامتی کونسل میں کسی افریقی ملک کو بھی ترجمانی کا موقع ملنا چاہیئے۔
یاد رہے کہ اس سے مشابہہ تنقید صدر رجب طیب ایردوان نے بھی کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ سلامتی کونسل میں دیگر ممالک کو بھی نمائندگی دی جانے چاہیئے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں