روس میں مخالفین کے مظاہرے جاری

دارالحکومت ماسکو میں سن 2012 میں بلو تانیا مقدمے میں گرفتار کیے جانے والوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنے کی غرض سے یکجا ہونے والے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی ہے۔ اس دوران کئی ایک مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے

265654
روس میں مخالفین کے مظاہرے جاری

روس میں مخالفین کے مظاہرے جاری ہیں۔
دارالحکومت ماسکو میں سن 2012 میں بلو تانیا مقدمے میں گرفتار کیے جانے والوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنے کی غرض سے یکجا ہونے والے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی ہے۔ اس دوران کئی ایک مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔
سن 2011 میں ولادِ میر پوتین کے تیسری بار صدر کے عہدے کے امیدوار بننے پر روس بھر میں شید ردِ عمل کا اظہار کیا گیا تھا اور مخالفین نے بڑی تعداد میں مظاہرے کیے تھے۔
مارچ 2012 میں پوتین کے نئے سرے سے صدر منتخب ہونے کے بعد ان مظاہروں میں تیزی آ گئی تھی۔
پوتین کے صدر کا عہدہ سنبھالنے سے ایک روز قبل ماسکو کے بولوتانیا میدان میں ہونے والے مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں جس پر پولیس نے سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین کو حراست میں لے لیا تھا۔
حراست میں لیے جانے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور متعدد کے خلاف مقدموں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں