اسپیکر اسمبلی جمیل چیچک ترکمانستان کے دورے پر

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک جب ترکمانستان پہنچے تو ترکمانستان میں ترکی کے قونصلر جنرل کیوکسال یلماز اور ترکمانستان پارلیمنٹ کے بین الاقوامی امور اور پارلمینٹرین امور کی کمیٹی کے سربراہ اتاجان باشیموف نے ان کا استقبال کیا

262796
اسپیکر  اسمبلی جمیل چیچک ترکمانستان کے دورے پر

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک ترکمانستان کے دورے پر ۔
ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک جب ترکمانستان پہنچے تو ترکمانستان میں ترکی کے قونصلر جنرل کیوکسال یلماز اور ترکمانستان پارلیمنٹ کے بین الاقوامی امور اور پارلمینٹرین امور کی کمیٹی کے سربراہ اتاجان باشیموف نے ان کا استقبال کیا۔
جمیل چیچک اپنے دورے کے دوران ترکمانستان کے صدر گربان گلو بردی مہمدوف اور قومی اسمبلی کے سپیکر آقچا نوربردییوہ اور وزیر خارجہ رشید مردوف سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔
جمیل چیچک اشک آباد میں مقیم ترک باشندوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ اپنے اس دورے میں سلجوقی دور میں تعمیر کردہ اور تیکا کی جاب سے مرمت کروائی جانے والی سلطان سنجار مقبرے کی بھی زیارت کریں گے۔

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں