پوروشینکو کی روسی صدر سے ٹیلیفون بات چیت،صورتحال پرغور

یوکرین کے صدر پیٹرو پوروشینکو نے جرمن چانسلر انگیلا مرکل،فرانس کے صدر فرانسواں اولاند اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹین سے ٹیلیفون پر بات چیت کی جس میںمنسک معاہدے پر عمل درآمد اور فائر بندی جیسے موضوعات پر غور کیا گیا

257264
پوروشینکو کی روسی صدر سے ٹیلیفون بات چیت،صورتحال پرغور

یوکرین کے صدر پیٹرو پوروشینکو نے جرمن چانسلر انگیلا مرکل،فرانس کے صدر فرانسواں اولاند اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹین سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔
اس بات چیت میں منسک معاہدے پر عمل درآمد اور فائر بندی جیسے موضوعات پر غور کیا گیا۔
بات چیت میں طرفین نے پورو شینکو کی اس تجویز کی تائید کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مشرقی یوکرین کے قصبے شیرو کینو کو اسلحے سے پاک کرتےہوئے وہاں یورپی سلامتی و تعاون تنظیم کے مبصرین کو جانے کی اجازت ملنی چاہیے۔
روسی صدر پوٹین نے بھی مشرقی یوکرین کے تنازعے کے پر امن تصفیئے کےلیے امن فوج کی تعیناتی کی حمایت کی جس کے جواب میں یوکرینی صدر نے کہا کہ روس اور یوکرین کے کنٹرول سے باہر علاقوں میں انسانی امداد کی رسائی ممکن بنائی جائے ۔
یوکرینی صدر نے بات چیت میں روس میں قید یوکرین کی خاتون پائلٹ نادیہ ساوچینکو کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں