امریکہ میں آرمینی نام نہاد دعووں کے خلاف مسلم امہ یکجا

وائٹ ہاؤس کے سامنے سے ترکی کے واشنگٹن میں سفارتخانے تک پیدل مارچ کرنے والے اس گروہ نے ترکی کی حق بجانب صدا کو سنوانے کی کوشش کی

249235
امریکہ میں آرمینی نام نہاد دعووں کے خلاف مسلم امہ یکجا

سن 1915 کے واقعات کے بارے میں نام نہاد آرمینی دعووں کے خلاف متحدہ امریکہ میں مقیم ترک تارکین وطن اور مسلمانوں نے بھی اپنی صدا بلند کی۔
145 ترک اور امریکی سول سوسائٹیز پر مشتمل راہنمائی کمیٹ نے ترک اور مسلمان طبقوں کو یکجا کیا۔
وائٹ ہاؤس کے سامنے سے ترکی کے واشنگٹن میں سفارتخانے تک پیدل مارچ کرنے والے اس گروہ نے ترکی کی حق بجانب صدا کو سنوانے کی کوشش کی۔
"امن و تعاون" کے عنوان سے منعقدہ جلوس میں ہزار ہا ترک اور مسلمان طبقوں کے ارکان نے شرکت کی۔
ترک اور امریکی پرچم اٹھانے والے مظاہرین نے یہ نعرے بلند کیے" ہمیں علیحدہ نہیں یکجا کرو"۔ اس جلوس میں فلسطین، مصر اور صومالیہ سمیت مسلمان طبقوں کی جانب سے اہم سطح پر شراکت سر انجام پائی۔
ایک جانب گلی کوچوں میں حق بجانب دعوے کا دفاع کرنے والی شہری تنظیمیں اور دوسری جانب کانگریس میں جدوجہد جاری ہے۔
واشنگٹن کی نامور لنکن یاد گار کے سامنے ایک سو امریکی رقاصوں نے "امن" اور " مستقبل کے سو سال" کے لیے رقص کیا۔
رقاصوں نے ایک بڑا ترک پرچم بھی لہرایا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں