آسڑوی پارلیمان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ویانا کی ترک انجمنوں کے متفقہ فیصلے سے منعقد ہونے والے اس جلوس میں ہزار ہا افراد نے تاریخی معاملات کو سیاسی آلہ کار بنائے جانے کے خلاف احتجاج کیا

249244
آسڑوی پارلیمان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

آسڑوی پارلیمان کی نام نہاد آرمینی نسل کشی کے حوالے سے قرار داد نے ترک تارکین وطن کو گلی کوچوں میں نکل آنے پر مجبور کیا۔
ویانا میں یکجا ہونے والے 15 ہزار تارکین وطن نے " حقیقت جلوس" کا اہتمام کیا۔
اس دوران 1100 پولیس اہلکاروں نے سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیے۔
ویانا کی ترک انجمنوں کے متفقہ فیصلے سے منعقد ہونے والے اس جلوس میں ہزار ہا افراد نے تاریخی معاملات کو سیاسی آلہ کار بنائے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔
ترک پرچم اٹھانے والے گروہ نے آسڑوی پارلیمان کو سن 1915 کے واقعات کو مورخین پر چھوڑنے کی اپیل کی۔
اس جلوس میں ترک معاشروں کے علاوہ شراکت کا بھی مشاہدہ ہوا۔
آسڑوی پارلیمنٹ میں نام نہاد نسل کشی کو تسلیم کیے جانے کے بعد ترک انجمنوں نے ایک اعلامیہ جاری کیا تھا اور اخبار میں اشتہار دیتے ہوئے اس فیصلے کی مذمت کی تھی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں