شمالی سائبیریا کے جنگلات میں آتشزدگی، 15 افراد ہلاک

شمالی سائبیریا کے کاکاشیا کے علاقے میں موجود جنگلات میں اس وقت آگ لگی جب علاقے کے مکینوں نے خشک زرعی زمین پر آگ لگائی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

235309
شمالی سائبیریا کے جنگلات میں آتشزدگی، 15 افراد ہلاک

شمالی سائبیریا کے کاکاشیا کے علاقے میں موجود جنگلات میں اس وقت آگ لگی جب علاقے کے مکینوں نے خشک زرعی زمین پر آگ لگائی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی سے 15 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں جبکہ قریبی آبادی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔ 34 دیہاتوں اور قصبوں کے 1300 سے زائد مکانات گھر جل کر راکھ بن گئے ہیں ۔ علاقے کے مکینوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا ہےاور آتشزدگی کے واقعے کے ذمہ دار پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں