طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے :فرانس

فرانس کے وزیر داخلہ برنارڈ گیزینوو نے کہا ہے کہ فرانس میں گر کر تباہ ہو نے والے جرمن ونگز ہوائی کمپنی کے ائیر بس 320 قسم کےطیارے کا بلیک بکس مل گیا ہے ۔

280463
طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے :فرانس

فرانس کے وزیر داخلہ برنارڈ گیزینوو نے کہا ہے کہ فرانس میں گر کر تباہ ہو نے والے جرمن ونگز ہوائی کمپنی کے ائیر بس 320 قسم کےطیارے کا بلیک بکس مل گیا ہے ۔
جرمنی کی ایئرلائن لفتھانسا سے منسلک جرمن ونگز نامی کمپنی کا یہ طیارہ اسپین کے شہر بارسلونا سے جرمن شہر ڈوسلڈروف جا رہا تھا۔ اس طیارے میں 142 مسافر، دو پائلٹ اور6 عملے کے افراد سوار تھے۔طیارے کے ملک کے جنوب میں پہاڑوں پر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں اس میں سوار 144 مسافروں اور عملے کے چھ افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا ہے
حادثے کے باعث ا سپین میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ فرانس، جرمنی اور اسپین کے سربراہان نے حادثے کی خبر پر اپنے گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔وہ آج جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔امریکہ کے صدر ا وباما نے بھی اس حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ہر ممکنہ امداد کے لیے تیار ہے ۔
فرانس کی وزارتِ داخلہ کے مطابق طیارے کا ملبہ فرنچ ایلپس کے پہاڑوں میں 5,600 فٹ کی بلندی پر مل گیا ہے ۔ طیارے میں سوار عملے سمیت تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے۔ہلاک ہونے والے زیادہ تر مسافروں کا تعلق جرمنی اور اسپین سے تھا جبکہ بدقسمت طیارے کے مسافروں میں ایک جرمن سکول کے 16 طالب علم اور دو چھوٹے بچے بھی شامل تھے جوا سپین میں چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس گھر جا رہے تھے۔ طیارے میں سوار دیگر مسافروں میں آسٹریلیا، ترکی، ڈنمارک، نیدرلینڈز اور بیلجیئم کے شہری بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ ایئر بس 320 ایک چھوٹا طیارہ ہوتا ہے جسے کم اور درمیانی فاصلوں کی پروازوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ دریں اثناء جرمن ونگز کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ معمول کی بلندی پر پہنچنے کے ایک منٹ بعد طیارے نے نیچے آنا شروع کر دیا تھا اور آٹھ منٹ کے دوران اس کی بلندی میں کمی آتی گئی ۔جب طیارہ 6000 فٹ بلند تھا تو اس کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ ختم ہوگیا تھا۔
دریں اثناء جرمنی کے بعض ہوائی اڈوں سے جرمن ونگز کی پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے لیکن اس کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں