صدر اوباما کی اشرف غنی کیساتھ ملاقات

امریکہ کے صدر اوباما نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کیساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔

280944
صدر اوباما کی اشرف غنی کیساتھ ملاقات


امریکہ کے صدر اوباما نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کیساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔
دیگر موضوعات کے بعد اسرائیل اور فلسطین کے تعلقات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا کہ اسرائیل کے صدر بنیامین نیتان یاہو کیساتھ ہمارے اختلافات ذاتی نہیں سیاسی ہیں ۔ان کا تعلق ہماری پالیسیوں میں پائے جانے والے واضح اختلافات سے ہے ۔ جس سے علاقے اور دونوں ممالک کے لیے اہم نتائج منظر عام پر آئیں گے ۔حقیقت سنجیدہ پالیسیوں کے اختلافات کے خاتمے کے طریقہ کار سے متعلق ہے ۔ اسرائیل کے صدر بنیامین نیتان یاہونے گذشتہ ہفتے امریکہ کے دورے کے دوران انتخابات کے بارے میں بعض بیانات دئیے ہیں ۔ کوئی بھی فلسطینی مملکت کے ایک دن میں معرض وجود میں آنے کا تصور نہیں رکھتا ۔اصل مسئل یہ ہے کہ فلسطینیوں کو فلسطینی مملکت کے ایک تسلیم شدہ اور محفوظ یہودی مملکت کے قیام کی صورت میں ہی معرض وجود میں لا سکنے کی امید دلانا ہے ۔اسرائیلی وزیر اعظم کے فلسطین کے بارے میں بیانات سے اس پر کس طرح عمل کیا جا سکتا ہے اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ۔امریکہ کیطرف سے اسر ائیل کے بارے میں پالیسی پر نظر ثانی کا اسرائیل کی علاقے میں سلامتی، فوجی اور خبر رسانی کے شعبے میں تعاون کی پالیسی میں تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ایران کیساتھ جاری ایٹمی مذاکرات پر اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایران کیساتھ ہونے والا معاہدہ اسرائیل کی علاقائی سلامتی کے لیے بہترین معاہدہ ہو گا اور اس معیار پر نہ اترنے والے کسی بھی معاہدے کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں