یوکرین میں روسی فوج کی موجودگی باعث تشویش ہے:نیٹو

نیٹو کے سیکریٹری جنرل یانز اسٹولٹن برگ نے کینیڈا میں وزیراعظم اسٹیفن ہارپر، وزیر خارجہ راب نکلسن اور وزیر دفاع جیسن کینی سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے کہا کہ نیٹو کو یوکرین میں روسی فوجیوں کی موجودگی پر تشویش ہے جسے سے اتحادی ممالک کا امن بھی خطرے میں ہے

278857
یوکرین میں روسی فوج کی موجودگی باعث تشویش ہے:نیٹو

نیٹو کے سیکریٹری جنرل یانز اسٹولٹن برگ نے کینیڈا میں وزیراعظم اسٹیفن ہارپر، وزیر خارجہ راب نکلسن اور وزیر دفاع جیسن کینی سے ملاقات کی ۔
ملاقاتوں کے اہم موضوع میں یوکرین کا بحران اور داعش کی سرگرمیاں شامل تھیں۔
سیکریٹری جنرل نے کہا کہ نیٹو کو یوکرین میں روسی فوجیوں کی موجودگی پر تشویش ہے جسے سے اتحادی ممالک کا امن بھی خطرے میں ہے۔
کینیڈا کے اعلی حکام نے بھی اس موقع پر کہا کہ امریکہ کی زیر قیادت داعش کے خلاف اتحادی افواج میں کینیڈا بھی اپنی معاونت فراہم کر رہا ہے۔
دری اثنا کینیڈا کے وزیراعظم ہارپر نے کہا کہ وہ داعش کے خلاف جنگ میں مصروف اتحادی افواج میں کینیڈئین فوج کی شمولیت کی مدت میں توسیع کے لیے پارلیمان سے رجوع کریں گے۔
واضح رہے کہ عراق میں موجود کینیڈئین فوج کی مدت فرائض اس ماہ پوری ہو رہی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں