کریمیا اور یوکرائن میں بعض علاقے دہشت گردی کے خطرے کے زیر سایہ

امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ کریمیا اور یوکرائن کے مشرق میں بعض علاقے دہشت گردی کے خطرے کے زیر سایہ زندگی گزار رہے ہیں

257955
کریمیا اور یوکرائن میں بعض علاقے دہشت گردی کے خطرے کے زیر سایہ

امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ کریمیا اور یوکرائن کے مشرق میں بعض علاقے دہشت گردی کے خطرے کے زیر سایہ زندگی گزار رہے ہیں۔
امریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے یوکرائن کے بارے میں اپنی نشست میں کہا ہے کہ یوکرائن میں ہزاروں افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہو چکے ہیں اور اس کی ذمہ داری روس پر عائد ہوتی ہے۔
نشست میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں درپیش یہ جنگ ایسی جنگ ہے کہ جسے کریملن کے ساختہ روسی ٹینکوں اور بھاری اسلحے اور روسیوں کے انکم ٹیکس سے حاصل کردہ مالی معاونت حاصل ہے۔
اجلاس میں مزید کہا گیا ہے کہ کریمیا پر غیر آئینی قبضہ جاری ہے اور انسانی حقوق کی پامالی متعدد گروپوں کے لئے خطرہ بن رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق یوکرائن کے مشرق میں ہونے والی جھڑپوں میں ماہ اپریل سے لے کر اب تک 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں