روسی سیاحوں کو شناختی کارڈ کیساتھ ترکی میں داخلے کا امکان

روسی سیاحوں کو پاسپورٹ کے بجائے شناختی کارڈ کیساتھ ترکی میں داخلے کا موقع فراہم کرنے والی سرگرمیوں کو سیاحتی سیکٹر نے بھی مثبت قرار دیا ہے

256754
روسی سیاحوں کو شناختی کارڈ کیساتھ ترکی میں  داخلے کا امکان

روسی سیاحوں کو پاسپورٹ کے بجائے شناختی کارڈ کیساتھ ترکی میں داخلے کا موقع فراہم کرنے والی سرگرمیوں کو سیاحتی سیکٹر نے بھی مثبت قرار دیا ہے ۔روس میں روبلے کے بحران کیوجہ سے روسی سیاحوں کا شناختی کارڈ کیساتھ ترکی میں داخل ہونے کے فارمولے کی تمام سیاحتی سیکٹر کے تما م نمائندوں نے حمایت کی ہے۔ٹرکش ہوٹلز فیڈریشن کے سربراہ عثمان عایک نے کہا ہے کہ سیاحتی سیکٹر کے نمائندوں کی حیثیت سے ہمیں یہ پیش کش کی گئی ہے۔ حکومت بھی اس ضمن میں اپنی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ترکی میں سب سے زیادہ روسی سیاح آتے تھے لیکن روس میں روبلے کے بحران کیوجہ سے سیاحوں کی تعداد کم ہو گئی ہے ۔ روسی سیاحوں کی جگہ اب جرمن سیاحوں نے لے لی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں