بوکو حرام کے تازہ حملے میں 30 افراد ہلاک

نائیجریا میں سر گرم عمل بوکو حرام دہشت گرد تنظیم نے بے گناہ انسانوں کی جانیں لینے کی کاروائیوں کا جاری رکھا ہوا ہے

225920
بوکو حرام کے تازہ حملے میں 30 افراد ہلاک

نائیجریا میں بوکو حرام کے عسکریت پسندوں نے 2 دیہاتوں پر حملہ کیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ حملہ نائیجریا کے قصبے چی بوک سے منسلک دو دیہاتوں میں کیا گیا۔
اطلاع کے مطابق بوکو حرام کے دہشت گردوں نے مذکورہ دیہاتوں کی تمام تر عمارتوں اور مکانات کو نذرِ آتش کر دیا ہے۔
چی بوک گاؤں کا نام دس ماہ قبل بوکو حرام کے دہشت گردوں کی طرف سے 276 طالبات کو اغوا کیے جانے کے ساتھ عالمی ایجنڈے میں آیا تھا۔
عسکریت پسند گاہے بگاہے علاقے کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں