نائیجریا میں خود کش حملے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک

داماتُورُو کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق خود کش بمبار ایک عورت تھی۔ پولیس نے بکھرے ہوئے ملبے سے اب تک سات لاشیں نکالی ہیں اور تیس کے قریب زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ہے۔ دھماکے کے وقت بس اسٹینڈ پر مسافروں کی بھیڑ تھی

219266
نائیجریا میں خود کش حملے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک

نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر داماتُورُو شہر میں ایک خاتون خود کش حملہ آور نے بس اسٹینڈ پر اپنے اپ کو اڑالیا۔ حملے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
داماتُورُو کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق خود کش بمبار ایک عورت تھی۔ پولیس نے بکھرے ہوئے ملبے سے اب تک سات لاشیں نکالی ہیں اور تیس کے قریب زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ہے۔ دھماکے کے وقت بس اسٹینڈ پر مسافروں کی بھیڑ تھی۔
کئی افراد شدید زخمی ہیں اور اِس باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ داماتُورُو کا شہر ماضی میں بھی جہادی گروپ بوکو حرام کا ٹارگٹ بنتا رہا ہے۔ دوسری جانب افریقی ملک نائیجر نے بوکو حرام کے درجنوں جہادیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں