جرمنی:پیگڈا کے متعدد اراکین مستعفی

جرمنی میں سرگرم تنظیم پیگیڈا کے بانی لُٹس باخ مان کے مستعفی ہونے کے ایک ہفتے بعد اس پارٹی کی ترجمان کیتھیرین اُوئرٹل اور چار دیگر اراکین نے بھی اپنے عہدوں سے استعفے دے دیے ہیں

200999
جرمنی:پیگڈا کے متعدد اراکین مستعفی

جرمنی میں سرگرم تنظیم پیگیڈا کے بانی لُٹس باخ مان کے مستعفی ہونے کے ایک ہفتے بعد اس پارٹی کی ترجمان کیتھیرین اُوئرٹل اور چار دیگر اراکین نے بھی اپنے عہدوں سے استعفے دے دیے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ یہ استعفے اس تنظیم میں باخ مان کےکردار کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعے کے بعد دیے گئے۔
باخ مان نے نازی آمر آڈولف ہٹلر کے انداز میں اپنی ایک تصویر اور غیر ملکیوں کے خلاف نفرت آمیز بیانات منظر عام پر آنے کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
اکتوبر 2014سے پیگیڈا نے جرمن شہر ڈریسڈن میں ہر ہفتے اسلام دشمنی اور غیر ملکیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں