امریکہ میں شدید برفانی طوفان کا انتباہ

محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک سے بوسٹن اور مشرقی کینیڈا میں 60 سینٹی میٹر تک برفباری ہو سکتی ہے۔متحدہ ا مریکہ کی قومی موسمیاتی سروس نے ملک کے شمال مشرق میں کئی بڑے شہروں میں برفانی طوفان ، شدید برفباری اور تیز ہواوں سے متعلق متنبہ کیا ہے

197411
امریکہ میں شدید برفانی طوفان  کا انتباہ

متحدہ ا مریکہ کی قومی موسمیاتی سروس نے ملک کے شمال مشرق میں کئی بڑے شہروں میں برفانی طوفان ، شدید برفباری اور تیز ہواوں سے متعلق متنبہ کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک سے بوسٹن اور مشرقی کینیڈا میں 60 سینٹی میٹر تک برفباری ہو سکتی ہے۔
انھوں نے نیویارک کے باسیوں سے غیر ضروری سفر سے سے اجتناب کر نے سے آگاہ کیا ہے۔
ملک کے وسطی علاقوں سے شروع ہونے والا طوفان متوقع طور پر جنوب میں واشنگٹن ڈی سی تک برفباری کا سبب بن سکتا ہے۔ تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ واشنگٹن زیادہ تر "مکمل برفباری" کی صورت حال سے بچ جائے گا۔
خبر رساں ایسوسی ایٹڈ پریس کا کہنا ہے کہ حکام نے طوفان کے خدشے کی وجہ سے پہلے ہی نیویارک، بوسٹن اور دیگر ہوائی اڈوں سے اڑنے اور وہاں اترنے والی سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
خیال رہے کہ امریکہ کی شمال مشرقی ریاستیں نومبر 2014 میں بھی شدید برفانی طوفان کی زد میں آئی تھیں جس سے ریاست نیویارک میں 7 جبکہ مجموعی طور پر 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں