خطہ بلقان میں عید میلادالنبی بڑی عقیدت سے منائی گئی

سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں مقیم مسلمانوں نے شہر کی واحد مسجد میں اجتماع کیا۔ جس دوران نعت خوانی اور قرآن کریم کی تلاوت کی گئی۔ اس دوران پیش کردہ وعظ میں حضور اکرم کی دنیا میں آمد اور ان کی سوانح حیات پر روشنی ڈالی گئی۔

169642
خطہ بلقان میں عید میلادالنبی بڑی عقیدت سے منائی گئی

خطہ بلقان میں عیدمیلاد النبی کا جوش و و لولہ ۔۔
سربیا اور مقدونیہ میں مقیم مسلمانوں نے پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کا یوم ِ ولادت دینی محفلوں کے ساتھ منایا۔
سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں مقیم مسلمانوں نے شہر کی واحد مسجد میں اجتماع کیا۔ جس دوران نعت خوانی اور قرآن کریم کی تلاوت کی گئی۔ اس دوران پیش کردہ وعظ میں حضور اکرم کی دنیا میں آمد اور ان کی سوانح حیات پر روشنی ڈالی گئی۔
مقدونیہ میں بھی عیدمیلادالنبی کی مناسبت سے کئی مساجد میں قرآن خوانی کی گئی۔ اسی طرح بوسنیا ہرزیگوینا میں تاریخی جامع مسجد خسرو بے میں ترکی سے بھی شراکت کے ساتھ دینی محفل لگائی گئی۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں