ٹیکس ادا کرنے والا ہر فرد اچھے سلوک کا حق دار ہے
جرمنی رہنے والا اور ٹیکس ادا کرنے والا ہر فرد اچھے سلوک کا حق دار ہے: کرسٹین لوڈرز
جرمنی کے امتیازات کے خلاف جدوجہد کے ادارے کی سربراہ کرسٹین لوڈرز نے جرمنی میں نقل مکانی جیسے مسائل سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ جرمنی باہمی اتحاد کے موضوع پر پیش رفت سے محروم ہو گیا ہے۔
لوڈرز نے کہا کہ "یہاں رہنے والا اور ٹیکس ادا کرنے والا ہر فرد اچھے سلوک کا حق دار ہے"۔
انہوں نے کہاکہ نقل مکانوں کے ادا کردہ ٹیکس کی بدولت جرمنی نے کئی بلین یورو کمائے ہیں۔ہمارا معاشرہ بتدریج ایک بوڑھے معاشرے میں تبدیل ہو رہا ہے لہذا ضروری ہے کہ اس میں صرف کرنسی ہی موضوع بحث نہ ہو یقیناً معاشرے کی رنگا رنگی سے استفادہ کرنا بھی ضروری ہے ۔
لوڈرز نے لیبر مارکیٹ میں امتیازی سلوک پر بات کرتے ہوئے کہاکہ سب سے زیادہ امتیازی سلوک کے واقعات لیبر فورس منڈیوں اور روزگار کے تلاش کے دوران پیش آتے ہیں۔
متعللقہ خبریں
![اسرائیلی عوام غزہ میں نسل کشی کے خلاف اپنی صدا بلند کریں، صدرِ کولمبیا](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/933f/82c5/b13c/667275c5ad027.jpg?time=1718818013)
اسرائیلی عوام غزہ میں نسل کشی کے خلاف اپنی صدا بلند کریں، صدرِ کولمبیا
آج اسرائیل کے لوگوں کو عالمی امن اور زندگی کے حق کے دفاع میں سب سے آگے ہونا چاہیے