نائیجیریا: دو بم دھماکوں میں چالیس افراد ہلاک

نائیجیریا کے شمال وسطی شہر جوس کے بس اڈے کے قریب بازار میں ہونے والے دو خود کش بم دھماکوں میں 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

145568
نائیجیریا: دو بم دھماکوں میں چالیس افراد  ہلاک

نائیجیریا کے شمال وسطی شہر جوس کے بس اڈے کے قریب بازار میں ہونے والے دو خود کش بم دھماکوں میں 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہنگامی حالات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے ترجمان یوحنا اودو نے کہا کہ گزشتہ روز ایک فاسٹ فوڈ ریستوران کے باہر بارود سے بھری دو گاڑیوں میں یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے۔
دھماکے کے وقت یہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جو کرسمس کی تعطیلات کے لیے خریداری کر رہی تھی۔
یاد رہے کہ اسی مقام پر گزشتہ مئی میں بھی ہونے والے حملوں میں 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں