اسپین کے علاقے کاتالونیا کی آزادی کے لیے علامتی ریفرنڈم

اسپین کے خودمختیار علاقے کاتالونیا میں عوام کی رائے جاننے کی غرض سے کروائے جانے والے ریفرنڈم میں عوام کے بڑے حصے کے آزادی کے حق میں ووٹ دیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے

186220
اسپین کے علاقے کاتالونیا کی آزادی کے لیے علامتی ریفرنڈم

کاتالونیا کی آزادی کے لیے علامتی ریفرنڈم کروایا جا رہا ہے۔
اسپین کے خودمختیار علاقے کاتالونیا میں عوام کی رائے جاننے کی غرض سے کروائے جانے والے ریفرنڈم میں عوام کے بڑے حصے کے آزادی کے حق میں ووٹ دیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق اسی فيصد عوام اسپين سے اضافی اختيارات کے حق ميں ہیں جبکہ پچاس فیصد مکمل آزادی کی حمایت کرتے ہیں ۔ ریفرنڈم کے منتظمین نے ساڑھے سات ملین افراد کے مالیاتی لحاظ سے کافی امير مانے جانے والے اس خطے ميں ریفرنڈم میں بھاری ٹرن آؤٹ کی پيشن گوئی کی ہے۔ يہ امر اہم ہے کہ ميڈرڈ حکومت کی طرف سے ریفرنڈم کو روکنے کی کوششوں کے نتیجے میں اسپين کی آئینی عدالت اس ریفرنڈم کو معطل کرنے کا فیصلہ سنا چکی ہے۔
عدالت کے فیصلے کے باوجود چالیس ہزار رضا کار اس رائے شماری کے دروان اپنے فرائض ادا کررہے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں