بوسنیا ہرزیگوینیا میں انتخابات

بوسنیا ہرزیگوینیا میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں

153769
بوسنیا ہرزیگوینیا میں انتخابات

یورپ کے وسط میں 1992۔1995 کے سالوں میں سخت جنگ اور تکالیف کا سامنا کرنے والے ملک بوسنیا ہرزیگوینیا میں ڈائیٹون امن معاہدے سے جنگ کا خاتمہ ہوا اور اس کے بعد سے اب ساتویں دفعہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔

انتخابات میں 65 سیاسی پارٹیاں، 24 آزاد امیدوار اور 24 کولیشن حصہ لے رہے ہیں اور انتخابات میں بوسنیا ہرزیگوینیا کی سہ فریقی صدارتی کونسل کے بوسنین ، سرب اور کروشین اراکین کے ساتھ ساتھ کنٹن، اینٹیٹی اور حکومتی سطح کی انتظامیہ اور اسمبلی ممبران کا تعین کیا جائے گا۔
منتخب ہونے والے اراکین 4 سال تک ملک کا انتظام چلائیں گے ، پارلیمنٹ کی 813 نشستوں میں سے ایک کے حصول کے لئے 7 ہزار 748 امیدوار انتخابات لڑ رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں