پانچ ممالک بحرِ قزوین کو تقسیم کریں گے
پانچ ممالک کے سربراہان کل روس کے شہر آستراہان میں مذاکرات کی میز پر آئیں گے
142490
پانچ ممالک کے سربراہان کل روس کے شہر آستراہان میں مذاکرات کی میز پر آئیں گے۔
مذاکرات میں روس کے صدر ولادی میر پوٹن، آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف، ایران کے سدر حسن روحانی، قزاقستان کے صدر نور سلطان نذر بائیوف اور ترکستان کے صدر گُربانگلی بردی محمد اوف شرکت کریں گے اور مذاکرات کے ایجنڈے کا موضوع بحرِ قزوین کا قانونی اسٹیٹس ہو گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بحرِ قزوین صرف سوویت یونین اور ایران کے درمیان تقسیم تھا لیکن سوویت ٹوٹنے سے بحرِ قزوین کی بہت سے ممالک میں تقسیم کے مذاکرات شروع ہو گئے تھے۔
فوجی اور جیو پولیٹک مفادات، پیٹرول کے ذخائر کی وجہ سے ہر ملک بحرِ قزوین کے زیادہ سے زیادہ حصے کو حاصل کرنا چاہتا ہے تاہم تاحال ممالک کے درمیان کوئی معاہدہ طے نہیں ہو سکا
متعللقہ خبریں
![نائجیریا، ریاست کاتسینا میں مسلح حملے میں 7 افراد ہلاک](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/99bb/6587/8e00/66791349a4b59.jpg?time=1719226111)
نائجیریا، ریاست کاتسینا میں مسلح حملے میں 7 افراد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے اور اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں