روس عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے: راسموسین

نیٹو کے سیکریٹری جنرل آندرس فوگ راسموسنم نے برسلز میں نیٹو کے ہنگامی اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا کہ روس کی طرف سے اُس کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی مسلسل خلاف ورزی کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں اور ہمارا روس سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنی غیر قانونی فوجی کارروائیاں فوری طور پر روک دے

108256
 روس عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے: راسموسین

مشرقی یوکرین میں روس نواز باغیوں اور یوکرینی فوج کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں دس یوکرینی فوجی ہلاک ہو گئے۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل آندرس فوگ راسموسنم نے برسلز میں نیٹو کے ہنگامی اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا کہ روس کی طرف سے اُس کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی مسلسل خلاف ورزی کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں اور ہمارا روس سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنی غیر قانونی فوجی کارروائیاں فوری طور پر روک دے، مسلح باغیوں کی حمایت بند کرے اور یوکرین کے سنگین بحران کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔
راسموسن نے یہ بیان مغربی ممالک اور یوکرین کی حکومت کی طرف سے روس پر لگائے جانے والے ان الزامات کے پس منظر میں دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ حکومت روس کی طرف سے علیحدگی پسند باغیوں کی عسکری امداد اور یوکرین کے علاقوں میں روسی فوجیوں کی نقل و حرکت سے چار ماہ سے جاری جنگ کا رخ بل کھاتا دکھائی دے رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں