داعش کی جانب سےممکنہ تخریب کاری کا خطرہ ہے: برطانیہ

حکام نے گزشتہ روز برطانیہ میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر سلامتی کے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے

108154
داعش کی جانب  سےممکنہ تخریب کاری کا خطرہ ہے: برطانیہ

برطانیہ نے دہشت گردی کے خطرے کے امکان کی درجہ بندی میں اضافہ کر دیا ہے۔
برطانوی حکام نے اس اقدام کی وجہ شام اور عراق میں شدت پسندی کے واقعات کو قرار دیا ہے۔
 حکام نے گزشتہ روز برطانیہ میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر  سلامتی کے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔
برطانوی وزیر داخلہ تھریسا مے نے گزشتہ روزایک بیان میں کہا کہ ایسی کوئی معلومات نہیں جن سے کسی حملے کو ناگزیر سمجھا جائے۔
خبر کے مطابق، انہوں نے کہا کہ بعض منصوبوں میں برطانیہ اور یورپ کے دیگر علاقوں سے جنگ کے لیے مشرقِ وسطیٰ جانے والے عسکریت پسند شامل ہو سکتے ہیں۔
مے کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں برطانیہ میں عالمی دہشت گردی کے ایک حقیقی اور انتہائی سنجیدہ خطرے کا سامنا ہے اور میں عوام پر زور دیتی ہوں کہ وہ ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں