یوکرین میں روسی امدادی قافلے کی آمد قبول نہیں: مغربی ممالک

یوکرین کی حکومت اور مغربی ملکوں نے روس کی جانب سے یوکرین میں متنازعہ امدادی قافلہ بھیجنے کی مذمت کی ہے

100493
 یوکرین میں روسی  امدادی قافلے کی آمد  قبول نہیں: مغربی ممالک

یوکرین کی حکومت اور مغربی ملکوں نے روس کی جانب سے یوکرین میں متنازعہ امدادی قافلہ بھیجنے کی مذمت کی ہے۔
یہ قافلہ یوکرین کے باغیوں کے زیر قبضہ علاقے لوہانسک میں بھیجا گیا ہے ۔
یورپی یونین اور امریکہ نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس قافلے کو واپس بلائے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امدادی سامان کی آڑ میں یوکرین میں روس نواز باغیوں کو ہتھیار فراہم کیے جا سکتے ہیں۔
امریکی انتطامیہ نے روسی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اسے مزید پابندیوں کا سامنا کر پڑ سکتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں