چین: کارخانے میں دھماکہ پینسٹھ افراد ہلاک

چین میں ایک کارخانے میں دھماکے سے پینسٹھ افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں

76952
چین: کارخانے میں دھماکہ پینسٹھ افراد ہلاک

چین میں ایک کارخانے میں دھماکے سے پینسٹھ افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
بتایا گیا ہےکہ دھات کے جس کارخانے میں یہ آگ لگی اس وقت وہاں دو سو ملازمین کام میں مصروف تھے۔
یہ دھماکہ آج صبح ملک کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر کُنشان میں ہوا۔
چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ’ژین ہوا کے مطابق، ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ لاپرواہی کے باعث اُس وقت ہوا جب ایک ایسے کمرے میں آگ جلائی گئی جہاں کچھ آتش گیر مواد موجود تھا۔
خدشہ ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔
اس کارخانے میں لگ بھگ ساڑھے چار سو ملازمین کام کرتے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں