یورپ کو توانائی کی اور اقتصادی بڑھوتی کی ضرورت ہے

اگر یورپ اپنی تصویر کھینچ سکتا تو یہ ایک تھکی ماندہ اور بیزار کن تصویر ہوتی: ماتیو رینزی

116479
یورپ کو توانائی کی اور اقتصادی بڑھوتی کی ضرورت ہے

اٹلی کے وزیر اعظم ماتیو رینزی نے کہا ہے کہ یورپ کو توانائی کی اور اقتصادی بڑھوتی کی ضرورت ہے۔
اٹلی کے یورپی یونین کی ٹرم چئیر مین شپ قبول کرنے کی وجہ سے سٹراسبرگ میں منعقدہ یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رینزی نے کہا کہ سال 2008 میں پیش آنے والے اقتصادی بحران نے اپنے پیچھے گہرے اثرات چھوڑے ہیں لہذا یورپ کے لئے دوبارہ سے اپنی اقدار کے ساتھ ملاپ اور اپنی رُوح کی تلاش مشکل ہے۔
رینزی نے کہا کہ دنیا کا باقی حصہ یورپ کے مقابلے میں دو گنا زیادہ تیزی سے کام کرتا ہے۔ اگر یورپ اپنی تصویر کھینچ سکتا تو یہ ایک تھکی ماندہ اور بیزار کن تصویر ہوتی۔
انہوں نے اقتصادی بڑھوتی اور اصلاحات کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم یورپی اداروں سے کوئی چیز طلب کرنے کی بجائے خود یونین کے بجٹ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
رینزی نے کہا کہ" بڑھوتی نہ ہو تو یورپ کا مستقبل بھی نہیں ہو سکتا"۔
یورپی یونین کے برطانیہ کے لئے سرد روّیے کا ذکر کرتے ہوئے رینزی نے کہا کہ "برطانیہ کی غیر موجودگی میں یورپ صرف زیادہ مفلوک الحال ہی نہیں ہوگا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ زیادہ چھوٹا یورپ ہو گا"۔
واضح رہے کہ یورپ میں خاص طور پر بجٹ ڈسپلن کے موضوع پر اصرار کرنے والا ملک جرمنی رینزی کو مشکوک نظروں سے دیکھ رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں