مشرقی یوکرین: یوکرینی فوج نے کاروائیاں تیز کر دیں

مشرقی یوکرین میں فوج نے علیحدگی پسندوں کے خلاف اپنی کار وائیاں تیز کر دی ہیں جس کے دوران پانچ فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں

84975
مشرقی یوکرین: یوکرینی فوج نے کاروائیاں تیز کر دیں

مشرقی یوکرین میں روس نواز باغیوں کے ہاتھوں اپنا گھر بار ترک کرنے والے افراد نے دارالحکومت کیئف میں مظاہرہ کیا ۔
دوسری جانب یوکرینی فوج نے ملک کے مشرقی علاقوں خاص کر دونیسک میں اپنی کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔
روسی سرحد کے قریب ٹرکوں کے ذریعے یوکرین میں داخل ہونے کی کوشش میں مصروف روسیوں اور یوکرینی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں پانچ فوجی زخمی ہو گئے۔
لوہانسک اور دونیسک کی جھڑپوں سے فرار ہونے والے روسی نژاد افراد نے روس میں پناہ حاصل کرلی ۔
سلاویانسک نامی شہر میں بھی کئی ہفتوں سے جھڑپیں جاری ہیں جہاں علیحدگی پسندوں کا راج نظر آتا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں