نائیجیریا، سپورٹس مرکز پر حملہ 16 افراد ہلاک

صوبہ آڈماوا سے منسلک شہر مُوبی میں واقع ایک سپورٹس مرکز پر بم حملے میں 16 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے

79831
نائیجیریا، سپورٹس مرکز پر حملہ 16 افراد ہلاک

نائیجیریا کے شمال مشرقی صوبے آڈماوا سے منسلک شہر مُوبی میں واقع ایک سپورٹس مرکز پر بم حملے میں 16 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے ہیں۔
حملہ آوروں میں سے ایک گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
واضح رہے کہ مُوبی شہر کو علاقے میں بغاوت کے خلاف جدو جہد کے مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے۔
ملک کے شمال مشرق میں واقع صوبے آڈماوا میں گذشتہ سال سے کرفیو نافذ ہے، بورنو اور یوبے کے صوبے بھی بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کی تشدد کی کاروائیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں