جین کلاڈ جنکر کی فوری تعیناتی کے لئے گرمجوشی کا مظاہرہ نہیں کیا

یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے جائزے کے لئے کل منعقدہ غیر سرکاری سربراہی اجلاس میں لندن سمیت متعدد دارالحکومتوں نے لکسمبرگ کے سابقہ وزیر اعظم جنکر کے لئے مثبت اشارے نہیں دئیے

75643
جین کلاڈ  جنکر کی فوری تعیناتی کے لئے گرمجوشی کا مظاہرہ نہیں کیا

یورپی یونین کے سربراہوں نے یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات سے سب سے زیادہ مضبوط سیاسی گروپ کی شکل میں نکلنے والے کرسچئین ڈیموکریٹکس گروپ کے امیدوار جین کلاڈ جنکر کی فوری تعیناتی کے لئے گرمجوشی کا مظاہرہ نہیں کیا۔
اطلاع کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے جائزے کے لئے کل منعقدہ غیر سرکاری سربراہی اجلاس میں لندن سمیت متعدد دارالحکومتوں نے لکسمبرگ کے سابقہ وزیر اعظم جنکر کے لئے مثبت اشارے نہیں دئیے۔
برطانیہ، ہالینڈ ، ہنگری اور سویڈن نے جنکر کے لئے مسافت کا مظاہرہ کیا جبکہ شروع سے ہی جنکر کی امیدواری کے ساتھ تعاون کرنے والی جرمن چانسلر اینگیلا مرکل کے اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ بیان میں یورپی یونین میں کمیشن اور کونسل کے سربراہان ، امور خارجہ ہائی کمشنر اور اقتصادی ہائی کمشنر سمیت اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت کی ضرورت پر زور دینے سے،جرمنی کے روّیے میں تبدیلی کا شبہ پیدا ہوا۔
دوسری طرف جنکر نے سوشلسٹ اقتدار والے ممالک فرانس اور آسٹریا کی کھلی حمایت حاصل کر کے اپنے ہاتھ مضبوط بنائے ہیں۔
یورپی یونین کے رہنماؤں نے نئے کمیشن سربراہ کے انتخاب سے متعلق یورپی پارلیمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لئے یورپی یونین کونسل کے سربراہ ہرمان وان رمپی کو اختیارات دئیے ہیں۔
غیر سرکاری سربراہی اجلاس میں لیڈروں نے انتہائی دائیں بازو کے ابھرنے کے موضوع پر بھی غور کیا۔
اس کے علاوہ "یورپی یونین کے مستقبل میں کن سیاسی پالیسیوں کو زیادہ اہمیت دینے" کےموضوع پر وان رمپی کو رکن ممالک کی طرف سے متوقع تجاویز کو رپورٹ کی شکل دے کر 26 سے 27 جون کے یورپی یونین سربراہی اجلاس میں پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔
واضح رہے کہ یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کا رجحان حاوی رہا اور پولنگ کے نتائج سے متعلق سروے اور ابتدائی نتائج پر مبنی اندازے ، 751 اراکین پر مبنی کرسچئین ڈیموکریٹکس کے کمزور پڑنے کے باوجود 213 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑے سیاسی گروپ ہونے اور سوشلسٹوں کے 191 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہونے کو دکھا رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں