عزت بیگو ویچ کی ترکی میں مصروفیات

بوسنیا ہرزیگوینیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ باکر عزت بیگووچ صدرعبداللہ گل کی دعوت پر ترکی کے تین روزہ دورے پر تشریف لے آئے ہیں۔

66373
عزت بیگو ویچ کی ترکی میں مصروفیات

بوسنیا ہرزیگوینیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ باکر عزت بیگووچ صدرعبداللہ گل کی دعوت پر ترکی کے تین روزہ دورے پر تشریف لے آئے ہیں۔
ان کا یہ دورہ ماہِ مارچ میں کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد ترکی کا پہلا دورہ ہے۔
ترکی کے سربراہان کیساتھ مذاکرات میں ترکی اور بوسنیا ہرزیگوینیا کے تعلقات ،بلقان کی صورتحال اور دونوں ممالک کی دلچسپی کے علاقائی موضوعات کا ہر پہلو کیساتھ جائزہ لیا جائے گا ۔
صدارتی کونسل کے سربراہ عزت بیگووچ کے ترکی کے دورے سے ترکی۔بوسنیا کے تعلقات کو ہر شعبے میں مزید فروغ دینے کے ساتھ ساتھ بلقان میں امن، استحکام اور خوشحالی کو تقویت دینے میں مدد ملے گی۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں