عراق میں تشدد کا سلسلہ جاری

مسلح افواج کے سربراہ بیکر زبیری پر بموں سے قاتلانہ حملہ

65786
عراق میں تشدد کا سلسلہ جاری

عراق میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔
عراق کی مسلح افواج کے سربراہ بیکر زبیری پر بموں سے قاتلانہ حملہ کرنے کی اطلاع ملی ہے۔
کل صبح صلاح الدین میں میں عراق کی مسلح افواج کے سربراہ پر دو بار بموں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں زبیری کا ایک محاظ ہلاک اور طار محافظ زخمی ہوگئے ہیں۔
فلوجہ شہر میں بھی بم حملوں کی اطلاع ملی ہے۔
متعدد بم حملوں کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
تکریت کے مشرق میں ہونے والے بم حملے کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور کئی ایک زخمی ہوگئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس عراق میں 8868 افراد ہلاک ہوئے جبکہ سالِ حال کے صرف پہلے دو مہینوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 سو سے تجاوز کر چکی تھی۔ سن 2006ء سے 2008ء تک جاری رہنے والے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد سے ہلاکتوں کی یہ بلند ترین سطح ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں