باکر عزت بیگووچ آج ترکی کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں

یہ دورہ عزت بیگووچ کے ماہِ مارچ میں کونسل کی سربراہی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ترکی کا پہلا دورہ ہے

65783
باکر عزت بیگووچ آج ترکی کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں

بوسنیا ہرزیگوینیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ باکر عزت بیگووچ صدرعبداللہ گل کی دعوت پر آج ترکی کے تین روزہ دورے پر تشریف لا رہے ہیں۔
یہ دورہ عزت بیگووچ کے ماہِ مارچ میں کونسل کی سربراہی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ترکی کا پہلا دورہ ہے۔
کل انقرہ میں متوقع مذاکرات میں ترکی۔بوسنیا ہرزیگوینیا کے تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔
اس کے علاوہ بالقان سمیت دونوں ممالک کی دلچسپی کے علاقائی موضوعات پر غور کیا جائے گا۔
صدارتی کونسل کے سربراہ عزت بیگووچ کے ترکی کے دورے کا مقصد ترکی۔بوسنیا کے تعلقات کو ہر شعبے میں مزید فروغ دینے کے ساتھ ساتھ بالقان میں امن، استحکام اور خوشحالی کو تقویت دینا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں