فرانس: صدر ماکرون نے پارلیمنٹ فسخ کر دی اور قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا

یہ صورتحال یورپ کا دفاع کرنے والی پارٹیوں کے حق میں اچھی نہیں ہے اور میں اس سے لا تعلق نہیں رہ سکتا: صدر امانوئیل ماکرون

2150750
فرانس: صدر ماکرون نے پارلیمنٹ فسخ کر دی اور قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے، یورپی پارلیمانی انتخابات میں فرانس کے متعصب گروپ کی واضح فرق کے ساتھ  کامیابی پر، پارلیمنٹ فسخ کر دی اور قبل از وقت انتخابات کا فیصلہ کیا ہے۔

انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی 'قومی اتحاد پارٹی'  31،50  فیصد کی شرح اور کھُلے فرق کے ساتھ پہلے نمبر پر اور صدر امانوئیل ماکرون کی رینائسنس پارٹی 15،2 فیصد کی شرح سے دوسرے نمبر پر رہی ہے۔

انتخابی نتائج  کا جائزہ لیتے ہوئے صدر ماکرون نے انتہائی دائیں بازو کے حاصل کردہ شرح ووٹ پر بات کی اور کہا ہے کہ "یہ صورتحال یورپ کا دفاع کرنے والی پارٹیوں کے حق میں اچھی نہیں ہے اور میں اس سے لا تعلق نہیں رہ سکتا"۔

صدر امانوئیل ماکرون نے پارلیمنٹ فسخ کرنے اور  30 جون  تا 7 جولائی کی تاریخوں میں قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں