یوکرین: روس کا ایس یو۔57 جنگی طیارہ تباہ کر دیا گیا ہے

جنگی طیارے کی تباہی سیٹلائٹ تصاویر سے بھی ثابت ہو گئی ہے: یوکرین خفیہ ایجنسی

2150520
یوکرین: روس کا ایس یو۔57 جنگی طیارہ تباہ کر دیا گیا ہے

یوکرین نے پہلی دفعہ روس کے ایس یو۔57 جنگی طیارے کو نشانہ بنایا ہے۔

یوکرین خفیہ ایجنسی 'آنا' کے ڈائریکٹریٹ سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق کل روس کے علاقے آستراہان  میں واقع آہتوبنسک فوجی ایئر بیس پر  حملہ کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق فوجی بیس رابطہ لائن سے 589 کلومیٹر  کی مسافت پر تھی۔ حملے میں روس کے ایس یو۔57 جنگی طیارے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ جہاز کی تباہی سیٹلائٹ تصاویر سے بھی ثابت ہو گئی ہے۔

بیان میں، روس ایئر فورس کی انوینٹری میں مذکورہ طیاروں کی قلیل تعداد کی طرف اشارہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ ایس یو۔57 جنگی طیارے کو پہلی دفعہ نشانہ بنایا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں