روس نے جوہری اسلحے پر مشتمل مشقوں کا آغاز کردیا

کہا گیا ہے کہ  بعض مغربی حکام کی طرف سے روس کے خلاف دھمکی آمیز اور اشتال انگیز بیانات کے جواب میں  روس نے اپنی جوہری صلاحیتوں  کو پرکھنے اور ملکی سلامتی و علاقائی بقا کی خاطر ان مشقوں کا فیصلہ کیا ہے

2142714
روس نے جوہری اسلحے پر مشتمل مشقوں کا آغاز کردیا

روس  نے جوہری اسلحےکے استعمال پر مبنی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

روسی امور دفاع کے مطابق، روسی صدر کی ہدایات پر  مسلح افواج کی زیر نگرانی جنوبی عسکری زون میں  اس حوالے سے مشقوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان مشقوں میں  استعمال ہونے والے" اسکندر" نامی میزائل نظام کے لیے ضروری  اسلحہ  نصب کر دیا گیا ہے ،ان مشقوں میں ہائپر سونک" کنجال" میزائل بھِی طیاروں پر نصب کر دیئے گئے ہیں۔

 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  بعض مغربی حکام کی طرف سے روس کے خلاف دھمکی آمیز اور اشتال انگیز بیانات کے جواب میں  روس نے اپنی جوہری صلاحیتوں  کو پرکھنے اور ملکی سلامتی و علاقائی بقا کی خاطر ان مشقوں کا فیصلہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں