روسی بمبار طیارہ گر کر تباہ

بمبار کے چاروں پائلٹوں نے  چھلانگ لگا دی  جن میں سے تین کو بچا لیا گیا

2129655
روسی بمبار طیارہ گر کر تباہ

روس میں بمبار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ Tu-22M3 اسٹریٹجک بمبار طیارہ صبح کے وقت جنوبی سٹاوروپول کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

وزارت نے اعلان کیا کہ بمبار کے چاروں پائلٹوں نے  چھلانگ لگا دی  جن میں سے تین کو بچا لیا گیا، اور چوتھے پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔



متعللقہ خبریں