ترک صدر کے چیف ایڈوائزر کی برطانوی وزیر لارڈ طارق احمد سے ملاقات
غزہ میں جھڑپوں کو فوری طور پر روکنے اور خطے میں مزید تشدد اور کشیدگی کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر اتفاق
2127209
![ترک صدر کے چیف ایڈوائزر کی برطانوی وزیر لارڈ طارق احمد سے ملاقات](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/913f/1873/8420/661a37410645a.jpg?time=1722044509)
صدر کے خارجہ پالیسی اور سلامتی امور کے چیف ایڈوائزر عاکف چاعتائے کلچ نے برطانوی وزیر مملکت برائے مشرق وسطیٰ لارڈ طارق احمد سے ملاقات کی۔
ایکس سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں برطانوی وزیر احمد نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے 11 اپریل کو دارالحکومت لندن میں کلچ سے ملاقات کی ہے۔
صدر کے چیف ایڈوائزر کلچ سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے احمد نے کہا:"ہم نے غزہ میں جھڑپوں کو فوری طور پر روکنے اور خطے میں مزید تشدد اور کشیدگی کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔"