ماہ مارچ میں روس نے 400 سے زائد اقسام کے میزائلوں سے یوکرین پر حملے کیے ہیں، زیلنسکی

"یوکرین کے مختلف شہر اور دیہات اس دہشت گردی کا شکار ہیں، روس فرنٹ لائن کے  علاقوں اور سرحدوں پر مقیم  طبقوں کو  سختی سے نشانہ بنا  رہا ہے۔"

2124320
ماہ مارچ میں روس نے 400 سے زائد اقسام کے میزائلوں سے یوکرین پر حملے کیے ہیں، زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اطلاع دی ہے کہ روسی فوج نے مارچ میں ان کے ملک پر حملوں میں 400 سے زائد میزائل استعمال کیے  ہیں۔

سماجی رابطوں  کے پیج پر  اپنے بیان میں زیلنسکی نے کہا  ہے کہ روس نے مارچ میں یوکرین پر کئی میزائلوں اور ڈراونز سے حملے کیے۔

زیلنسکی نے بتایا کہ صرف مارچ میں روسی فوج نے یوکرین کے خلاف حملوں میں 400 سے زیادہ قسم کے میزائل، 600 سے زیادہ "شاہد" نامی ڈراونز اور 3 ہزار سے زیادہ گائیڈڈ بم استعمال کیے ہیں۔

"یوکرین کے مختلف شہر اور دیہات اس دہشت گردی کا شکار ہیں، روس فرنٹ لائن کے  علاقوں اور سرحدوں پر مقیم  طبقوں کو  سختی سے نشانہ بنا  رہا ہے۔"

زیلنسکی نے توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ 24 فروری 2022 کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے خرکیف شہر پر میزائلوں اور ڈراونز سے حملے کیے  ہیں،  تا ہم اب یہ "خرکیف  پر  فضائی  حملےکر رہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے شہر میں روزانہ جانی  نقصان ہو رہا ہے ،  اہم بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو رہا ہے مکانات کو نقصان پہنچ  رہا ہے۔"

متعللقہ خبریں