"کروکس سٹی کنسرٹ ہال"دہشت گرد حملے میں امریکہ، برطانیہ اور یوکرین ملوث تھے، روس

روس، ماسکو میں دہشت گرد حملے کا جواب دے گا، اس حملے میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں  ان کے کیفر کردار تک  پہنچایا جائیگا

2120865
"کروکس سٹی کنسرٹ ہال"دہشت گرد حملے میں امریکہ، برطانیہ اور یوکرین ملوث تھے، روس

روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس کے ڈائریکٹر الیگزینڈر بورتنیکوف نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالحکومت ماسکو کے "کروکس سٹی کنسرٹ ہال"میں جمعے کی شام ہونے والے دہشت گرد حملے کے پیچھے امریکہ، برطانیہ  اور یوکرین کا ہاتھ تھا۔

الیگزینڈر بوررتنیکوف نے روسی اٹارنی  جنرل کے دفتر کی خصوصی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دی۔

آیا کہ  ماسکو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں امریکہ،  برطانیہ  اور یوکرین  ملوث تھے پر مبنی ایک سوال کے جواب میں  بورتنیکوف نے کہا: "ہمارے خیال میں ایسا ہی ہے۔ ہم پہلے ہی ہمارے پاس موجود رسید کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ "یہ عمومی معلومات ہیں، لیکن  اس میں ان کا بھی  بڑا فائدہ ہے۔"

حملہ  آوروں  کے  یوکرین کی سرزمین جانے کا منصوبہ  ہونے کا ذکر کرنے والے  بورتنیکوف نے کہا کہ ہمارے پاس بعض  معلومات ہیں کہ ان  افراد کا  یوکرین میں انتظار کیا جا رہا تھا اور ان  کا جیالوں کی حیثیت سے استقبال  کیا جانا متوقع تھا ۔ تا ہم  دہشت گرد حملہ کروانے  والوں کا فی الحال  تعین نہیں کیا جا  سکا۔

ایف ایس بی کے ڈائریکٹر بورتنیکوف نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین، مشرق وسطیٰ میں عسکریت پسندوں کو تیار کر کے ان کوتربیت دے رہا ہے،  روس مخالف محاذ پر مختلف اقوام کے جنگجووں کی  موجودگی  اس چیز کی مظہر  ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکہ نے ممکنہ دہشت گرد حملے کے بارے میں روس کو معلومات پہنچائی تھیں جن کو ملحوظِ خاطر رکھا  گیا تھا،  البتہ  یہ معلومات عمومی نوعیت کی تھیں۔

بورتنیکوف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ  روس، ماسکو میں دہشت گرد حملے کا جواب دے گا، اس حملے میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں  ان کے کیفر کردار تک  پہنچایا جائیگا۔

ملک میں دہشت گردی کے خطرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، الیگزینڈر بورتنیکوف نے یاد دلایا کہ یوکرین کی سیکورٹی سروس کے  دہشت گردانہ حملوں کی روک تھام جاری  ہے  ایس بی یو کو دہشت گرد تنظیم تسلیم کیا جانا چاہیے۔

مزید برآں انہوں نے یوکرین کے ملٹری انٹیلی جنس چیف کیرل بودانوف اور دیگر انٹیلی جنس اہلکاروں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا، "جو لوگ روس اور روسی شہریوں کے خلاف جرائم کے  مرتکب ہیں وہ جائز ہدف ہیں۔"

ایک سوال کہ ان اہداف کو کیونکر  تباہ نہیں کیا گیا،  کے جواب میں بورتنیکوف نے کہا  کہ یہ ضرور  ہو  گا۔



متعللقہ خبریں