بیلجیئم میں دہشت گرد تنظیم PKK کے حامیوں  کی ہلڑ بازی

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے 150 حامیوں کا ایک گروپ کل مقامی وقت کے مطابق 12:00 بجے اے پی عمارت  کے سامنے لکسمبرگ اسکوائر پر جمع ہوا

2120239
بیلجیئم  میں دہشت گرد تنظیم PKK کے حامیوں   کی ہلڑ بازی

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے حامیوں  نے  یورپی پارلیمنٹ (EP) کے سامنے جمع  ہوتے ہوئے  مظاہرہ کیا  اور کھڑی رکاوٹوں  کو تور کر پولیس پر حملہ کردیا

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے 150 حامیوں کا ایک گروپ کل مقامی وقت کے مطابق 12:00 بجے اے پی عمارت  کے سامنے لکسمبرگ اسکوائر پر جمع ہوا۔

یہ گروپ، تنظیم کی علامت والے کپڑے کے ٹکڑوں اور سرغنہ کے پوسٹروں کے ساتھ ترکیہ مخالف نعرے لگا رہا تھا، ۔

اس گروہ نے چوک کے اردگرد کھڑی رکاوٹیں اکھاڑ  کر پولیس پر پھینکنا شروع کردیا  ۔ پولیس نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے حامیوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال   کرتے ہوئے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔

زیر بحث ہجوم، جو پہلے اس گلی کی طرف چلنا چاہتا تھا جہاں ترکیہ کا برسلز سفارت خانہ واقع ہے، اور پھر شومن اسکوائر کی طرف جہاں یورپی یونین (EU) کے ادارے واقع ہیں نے پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے انہیں وہاں جانے سے روک دیا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں