روس کا کیف پر میزائل حملہ

"دشمن نے ساڑھے دس بجے  کے قریب مقبوضہ کریمیا کے علاقے سے 2 بیلسٹک میزائل داغے جنہیں ہمارے فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔" یوکرین

2119996
روس کا کیف پر میزائل حملہ

آج صبح روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔

کیف شہری انتظامیہ کے ناظم  سرگئے  پوپکو نے انتظامیہ  کے سماجی  رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا  ہے کہ روسی فوج نے گزشتہ 5 دنوں میں تیسری بار کیف پر میزائل حملہ کیا ہے۔

"دشمن نے ساڑھے دس بجے  کے قریب مقبوضہ کریمیا کے علاقے سے 2 بیلسٹک میزائل داغے جنہیں ہمارے فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔"

انہوں نے بتایا کہ میزائل کے ٹکڑے گرنے والے مقامات پر  کچھ عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے تو  اس دوران ایک بچہ سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

یوکرین فضائیہ کی کمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نے 9 "شاہد" ڈراونز سے حملہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 8 ڈراونز کو  یوکرین کی فضائی دفاعی فورسز نے میکولائیو اور اودیسا کے علاقوں میں مار گرایا ہے۔

روسی فوج نے اودیسا کے علاقے میں یوکرینی فضائی دفاعی نظام کو نقصان پہنچانے کے زیر مقصد یہ حملہ کیا ، میزائل فضا میں ہی اپنی جنگی صلاحیت کھو بیٹھا تھا اور حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

 



متعللقہ خبریں