روس نے شاید ڈراونز اور میزائلوں سے یوکرین پر رات گئے حملے کیے ہیں، زیلنسکی

روس نے پاور پلانٹس اور سپلائی لائنیں، ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم، عام رہائش گاہوں  یعنی عام لوگوں کی زندگیوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے

2118906
روس نے شاید ڈراونز اور میزائلوں سے یوکرین پر رات گئے حملے کیے ہیں، زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے ان کے ملک پر 60 سے زیادہ "شاہد" ڈراوّنز  اور مختلف اقسام کے تقریباً 90 میزائلوں سے حملہ کیا۔

ولادیمیر زیلنسکی نے  سماجی  رابطوں کے پیج پر  اپنے بیان میں کہا کہ روس نے رات کے وقت  یوکرین پر ڈراون اور میزائل حملہ کیا۔

روسی فوج نے یوکرینی سر زمین پر  60 سے زائد "شاہد" قسم کے ڈراونز  اور مختلف قسم کے تقریباً 90 میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے یوکرین کی سرزمین پر حملہ کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے  زیلنسکی نے کہا ہے  کہ ان حملوں میں انرجی  تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

زیلنسکی نے کہا، "دنیا روسی دہشت گردوں کے اہداف کو ہر ممکنہ حد تک واضح طور پر دیکھتی ہے۔ روس نے پاور پلانٹس اور سپلائی لائنیں، ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم، عام رہائش گاہوں  یعنی عام لوگوں کی زندگیوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔ میں، ان  دہشت گرد حملوں  میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے  لوگوں کے اہل خانہ اور رشتہ دار وں سے تعزیت کرتا ہوں   ۔"

یوکرین کے وزیر توانائی گرمان گالوشینکو نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ روسی فوج نے یوکرین کی توانائی صنعت پر حالیہ دنوں کا سب سے بڑا حملہ کیا ہے۔

گالو شینکو نے  اطلاع دی ہے کہ روس کا مقصد یوکرین کے توانائی کے نظام کو نقصان پہنچانا تھا، حملوں کی وجہ سے، زاپوریا نیوکلیئر پاور پلانٹ  سے منسلک  انرجی لائن کو نقصان پہنچا ہے۔



متعللقہ خبریں