اودیسا پر روس کے میزائل حملے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 73 زخمی

اس حملے میں اپنی جانیں گنوا بیٹھنے والوں کے لیے اوددیسا میں آج قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے

2116252
اودیسا پر روس کے میزائل حملے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 73 زخمی

یوکرین کے علاقے اودیسا پر روس کے میزائل حملے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 73 زخمی ہوگئے۔

یوکرین کے چیف پبلک پراسیکیوٹر اینڈری کوسٹن نے سماجی رابطوں کے پیج پر اپنے  بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز اودیسا میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 19 اور زخمیوں کی تعداد 73 ہو گئی۔

اودیسا فوجی انچارج  اولیگ کیپر نے بتایا  ہے کہ اس حملے میں اپنی جانیں گنوا بیٹھنے والوں کے لیے اوددیسا میں آج قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

یوکرین صدارتی دفتر کے سربراہ آندری یرماک نے سوشل میڈیا  پر ایک بیان میں اس حملے پر  بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’’اودیسا میں  روسی دہشت گردی اپنی سرزمین پر لوگوں کی حفاظت کی ضمانت نہ دے سکنے والے ایک دور میں اس دشمن کی کمزوری کی علامت ہے۔

یوکرینی  صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے  ویڈیو پیغام میں اودیسا پر میزائل حملے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

اس واقعے کو قابل نفرت حملہ قرار دیتے ہوئے زیلنسکی نے بتایا کہ دو میزائل فائر کیے گئے، دوسرا میزائل حملے کی جگہ پر پہنچنے والے ریسکیو اور طبی عملے کو لگا اور اس میں سے کچھ اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔



متعللقہ خبریں