سیلانیک میں عثمانی  شاہکاروں میں  سے  ینی مسجد کو عید کی نماز کے لیے کھول دیا جائے گا

یونان کے مذہبی امور کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اعلان کیا گیا کہ سیلانیک  میں ینی  ​​مسجد اور رہوڈز جزیرے پر سلیمانی مسجد کو 10 اپریل کو ہونے والی عید کی نماز کے لیے مسلمانوں کے لیے مختص کیا جائے گا

2115864
سیلانیک میں عثمانی  شاہکاروں میں  سے  ینی مسجد کو عید کی نماز کے لیے کھول دیا جائے گا

اطلاع ملی ہے کہ  یونان کے دوسرے بڑے شہر سیلانیک میں عثمانی  شاہکاروں میں  سے  ینی مسجد مسجد کو عید کی نماز کے لیے کھول دیا جائے گا۔

یونان کے مذہبی امور کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اعلان کیا گیا کہ سیلانیک  میں ینی  ​​مسجد اور رہوڈز جزیرے پر سلیمانی مسجد کو 10 اپریل کو ہونے والی عید کی نماز کے لیے مسلمانوں کے لیے مختص کیا جائے گا۔

ینی مسجد کو 2013 اور 2014 میں عید کی نماز کے لیے مسلمانوں کے لیے مختص کیا گیا تھا، لیکن مغربی تھریس کے ہم وطنوں کے منتخب کردہ مفتی کو امام مقرر کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

سیلانیک  میں رہنے والے مسلمانوں نے بھی یونانی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ امام کے پیچھے نہ کھڑے ہو کر صورتحال پر احتجاج کیا تھا ۔

2018 میں، مغربی تھریس میں پہلی بار ینی مسجد میں 200 لوگوں نے عید کی نماز ادا کی، منتخب مفتی کے دفتر کی طرف سے ایک امام اور مؤذن کو تفویض کیا گیا۔

سیلانیک  میں ینی  ​​مسجد، جسے اطالوی ماہر تعمیرات Vitalyano Poselli نے 1902 میں عثمانی دور میں تعمیر کیا تھا، 1925 اور 1963 کے درمیان ایک میوزیم کے طور پر استعمال کی جا رہی تھی۔

یہ مسجد، جسے یونانی وزارت ثقافت اور سیاحت نے 1986 میں بحال کیا تھا، اب بھی سیلانیک کی میونسپلٹی کے ذریعہ نمائشی ہال کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں