یوکرین کے روس پر تازہ ڈراون حملے

"گزشتہ شب روسی سرزمین پر  مختلف اہداف پر   کیف حکومت کے ڈراونز سے  دہشت گردانہ حملے کی کوشش کا سد باب کر لیا گیا ہے۔"

2114395
یوکرین کے روس پر تازہ ڈراون حملے

روس اور یوکرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین نے 25 ڈراونز کے ذریعے روسی سرزمین پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا  گیا ہے، "گزشتہ شب روسی سرزمین پر  مختلف اہداف پر   کیف حکومت کے ڈراونز سے  دہشت گردانہ حملے کی کوشش کا سد باب کر لیا گیا ہے۔"

24 فروری 2022 کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین پر حملہ کرنے کا حکم دیا تھا، اس طرح روس۔ یوکرین جنگ چھڑ گئی تھی۔

پوتن نے کہا تھا  ہم  کیف کی  نیٹو میں شمولیت کا سد باب کرنے اور اسے روس کے اثر و رسوخ کے دائرے میں رکھنے کے لیے ملک کو غیر فوجی اور نازی  نظریے سے پاک  کرنا چاہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں